حکومت اور اپوزیشن جس طرح چارٹر آف ڈیموکریسی پر متفق ہے اسی طرح اسے
چارٹر آف اکانومی پر بھی ساتھ ہونا چاہیے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
ذیشان حیدر بدھ 9 مارچ 2016 18:25
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مارچ 2018ء تک پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا، ملک میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ ملتان میں ادارہ صنعت و تجارت میں عہدیداروں سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا پاک چائنا اکنامک راہ داری پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس 4 ماہ سے زیادہ درآمدی ذخائر موجود ہیں جب ہماری حکومت بنی تھی اس وقت کہا جاتا تھا کہ پاکستان دلوالیہ ہو جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے 341 ارب روپے کا زرعی پیکیج دیا بے شک ابھی اس میں مزید وسعت کی گنجائش ہے تاہم ہمیں اپنے وسائل میں رہ کر کام کرنا ہے۔(جاری ہے)
حکومت اور اپوزیشن جس طرح چارٹر آف ڈیموکریسی پر متفق ہے اسی طرح اسے چارٹر آف اکانومی پر بھی ساتھ ہونا چاہیے۔
کچھ لوگوں نے قسم کھائی ہے کہ جب اچھا ہوگا وہ بدگمانی پھیلائیں گے،آج نہ صرف چین بلکہ سعودی عرب ، کویت ، قطر ، ترکی سب پاکستان کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کے لئے تیار ہیں جب گھر ٹھیک ہو تو سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ مارچ 2018ء تک پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ جب ہماری حکومت بنی تو اس وقت ورثے میں ہمیں 15 ہزار ارب قرضہ ملا۔ ہم نے آئی ایم ایف سے اگر قرضہ لیا ہے تو پچھلی حکومتوں کے قرضہ اتارے بھی ہیں رواں مالی سال میں خسارہ چار اعشاریہ تین فیصد تک گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.