اسکائپ کا ٹی وی ایپ سروس ختم کرنے کا اعلان

بدھ 9 مارچ 2016 22:15

اسکائپ کا ٹی وی ایپ سروس ختم کرنے کا اعلان

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) مائیکروسافٹ نے اسکائپ کی ٹی وی ایپ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اسکائپ بلاگ پر جاری بیان میں کہاگیا کہ صارفین کی جانب سے اسکائپ کو استعمال کرنے کا انداز بدل چکا ہے اور اب بیشتر افراد اسے کسی موبائل ڈیوائس پر استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی چیز کو مدنظر رکھ اس اپلیکشن کو رواں سال جون سے تمام اسمارٹ ٹی وی ماڈلز سے ختم کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔