عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
9اپریل ختم نبوت کانفرنس ایک مثالی کانفرنس ہوگی،تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء کرام شرکت کریں گے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں کا علامہ اقبال ٹاوٴن لاہور میں اجلاس سے خطاب
جمعرات 10 مارچ 2016 20:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) 9اپریل کوسالانہ تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں علماء اوراہل علاقہ کا مشاورتی اجلاس جامع مسجدمدنی الحمد کالونی علامہ اقبال ٹاوٴن بزرگ عالم دین مولانا حافظ محمد سعیدکی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری نذیراحمد،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم،قاری دوست محمد،مولانا محمد غازی،مولانا تقی الدین ،مولانا حفظ الرحمن،مولانا یٰسین،،مولانا خالدعابد،محمدہمایوں سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعزیزالرحمن ثانی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔(جاری ہے)
9اپریل ختم نبوت کانفرنس اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی۔ مولانا قاری جمیل الرحمن نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، تمام علماء اور کارکنان 9اپریل ختم نبوت کانفرنس چونگی امرسدھولاہور کی تیاری بھرپور اندازمیں کریں کانفرنس کو کامیاب بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے 295-Cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت ازحد ضروری ہے۔
مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کوآئینی اورقانونی طورپر کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے بزرگوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.