آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک آرپی او کانفرنس
صوبے بھر میں جرائم کی صورت حال کومزید بہتر کرنے اورخصوصی طور پرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری جیسے سٹریٹ کرائم پر مکمل قابو پانے کے لئے مجرموں کے ساتھ ساتھ ان چوری شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ پنجاب بھر کے تمام تھانوں میں موجود ناکارہ ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے ہتھیاروں کی انسپکشن کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے 10اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر
جمعرات 10 مارچ 2016 21:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) صوبے بھر میں جرائم کی صورت حال کومزید بہتر کرنے اورخصوصی طور پرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری جیسے سٹریٹ کرائم پر مکمل قابو پانے کے لئے اس جرم میں ملوث مجرموں کے ساتھ ساتھ ان چوری شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب بھر کے تمام تھانوں میں موجود ناکارہ ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے ہتھیاروں کی انسپکشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے 10اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک آرپی او کانفرنس میں کیاگیا۔ کانفرنس میں تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی PHP، امجد جاوید سلیمی،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ، حسین اصغر،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، فیصل شاہکار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II-، سلمان چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز، عامر ذوالفقار، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، چوہدری شفیق گجر، ڈی آئی جی ویجیلنس، آغا یوسف، ڈی آئی جیR&D،احمد اسحاق جہانگیر،اے آئی جی آپریشنز، احسن یونس، اے آئی جی لاجسٹکس، ہمایوں بشیر تارڑاور اے آئی جی لیگل، کامران عادل کے علاوہ سی پی او کے دیگر افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.