زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں ملوث 4ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
جمعہ 11 مارچ 2016 15:14
راولپنڈی۔11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد احتجاج کے دوران زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں ملوث 4ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ۔
(جاری ہے)
ملزمان ضیاء الرحمن نورانی ولد داؤد حقانی ، مسعود احمد ولد منور حسین ،عارف ولد محمد یوسف اور محمد رمضان ولد حافظ رفاقت علی کو پولیس تھانہ سٹی اٹک نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ہونے والے احتجاج کے موقع پر دکانداروں کو زبردستی دکانیں بند کرنے پر مجبور کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔
ملزمان کو انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔فاضل عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت 25مارچ تک ملتوی کر دی ۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے نیٹو آئل ٹینکر کیس میں ملوث ملزمان علی عمران کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے گواہان مکمل نہ ہونے پر سماعت 18مارچ کی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.