اشیائے خوردنی میں ملاوٹ وجعلسازی کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، حاجی خالد سعید
ضلعی انتظامیہ انسداد ملاوٹ مہم کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں،چیئرمین ڈویژنل ٹاسک فورس انسداد ملاوٹ
جمعہ 11 مارچ 2016 20:36
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق اشیائے خوردنی میں ملاوٹ وجعلسازی کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ انسداد ملاوٹ مہم کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کیلئے موثر اقدامات کویقینی بنائے۔یہ بات چےئرمین ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسدادملاوٹ/ایم پی اے حاجی خالد سعید نے ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
مختلف متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔چےئرمین ڈویژنل ٹاسک فورس نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں جعلسازی اورملاوٹ معاشرے کا ایک ناسور ہے جس کے خاتمہ کیلئے حکومت پرعزم اندازمیں کام کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے دشمنوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے اورملاوٹ مافیا کے ٹھکانوں کا سراغ لگاکرانہیں نشان عبرت بنادیا جائے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ پیورفوڈ لائسنس کے اجراء میں تاخیراور بغیر لائسنس کے کھانے پینے کی اشیاء کاکاروبار کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلز اورریسٹورنٹس پرحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانوں کی تیاری کو چیک کیا جائے اورصحت کے منافی ماحول کے حامل ہوٹلز کو سیل کرنے سے اجتناب نہ کریں۔ چےئرمین ٹاسک فورس نے مربہ جات،مصالحہ جات،کیچپ،اچار،نمکو،مشروبات،فوڈ فیکٹریز،سویٹس شاپس،بیکریزاوردیگر دکانوں پر اشیاء کے معیارکوتسلسل کے ساتھ چیک کرنے پرزور دیا اور کہا کہ دودھ میں ملاوٹ وجعلسازی کو بھی موقع پرہی ٹیسٹ کیا جائے۔ڈی سی اونادرچٹھہ نے انسدادملاوٹ مہم کی پیشرفت سے آگاہ کیا اوریقین دلایا کہ ضلع میں ملاوٹ مافیا کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس حکمت عملی پرکام کیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.