باچاخان بابا کے علمی سوچ وفکر کو پروان چڑھانے کیلئے جدوجہد کر تے رہینگے، ملک انعام کاکڑ

تعلیمی اداروں کی زبو ں حالی اور طلباء کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے فیڈریشن پر ہر سطح پر آواز بلند کر نا ہو گا،صوبائی صدر پشتون ایس ایف

جمعہ 11 مارچ 2016 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء)باچاخان بابا کے علمی سوچ وفکر کو پروان چڑھانے کیلئے جدوجہد کر تے رہینگے تعلیمی اداروں کی زبو ں حالی اور طلباء کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے فیڈریشن پر ہر سطح پر آواز بلند کر نا ہو گاطلباء کا فرض بنتا ہے کہ وہ محنت ولگن سے پڑھ کر وطن کے خدمت عملی بنیادوں پر استوار کریں ان خیالات کا اظہار پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے باچا خان مرکز میں گزشتہ روز طلباء کے وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری اخلاق بازئی، نائب صدر سرور ترین، صوبائی ترجمان ناصر میانی بھی موجود تھے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں پشتون طلباء پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو تی ہے کہ وہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے قوم کے بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کرے اور پشتونخوا وطن و پشتون قوم کو جہات پسماندگی کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے زبو حالی اور پشتون وطن کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کیلئے فیڈریشن ہر سطح پر آواز بلند کر تی رہیں گے تاکہ وہ ایک بہتر تعلیمی ماحول میں پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت کر سکے ۔