وزیراعظم نے سندھ حکومت کی درخواست پر غلام حیدر جمالی کی جگہ اے ڈی خواجہ کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دیدی
ہفتہ 12 مارچ 2016 13:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کی درخواست پر غلام حیدر جمالی کی جگہ اے ڈی خواجہ کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو اے ڈی خواجہ اور نثار مہر سمیت 3 نام ارسال کئے تھے، وزیراعظم نواز شریف نے مشاورت کے بعد اللہ دینو خواجہ کو نیا آئی جی سندھ پولیس مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بہت جلد اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائیگا۔
اے ڈی خواجہ کا تعلق ٹنڈو محمد خان سے ہے اور وہ سندھ کے 6، 7 اضلاع میں ایس ایس پیز بھی رہ چکے ہیں ‘انھیں بہترین ریکارڈ اور تجربے کی بنیاد پر آئی جی سندھ پولیس تعینات کیا گیا۔واضح رہے کہ غلام حیدر جمالی کے خلاف کرپشن، خلاف ضابطہ تقرریاں اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی سمیت متعدد مقدمات سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں جس کی وجہ سے وہ صوبائی حکومت کے لئے بھی مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.