سابق صدر زرداری نے جس نوٹ کی بات کی وہ یقیناً میرا تھا، چوہدری نثار علی
ہفتہ 12 مارچ 2016 13:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ان کی تعریف کرنے کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آرمی پبلک سکول پشاور کے افسوسناک واقعہ کے بعد دہشت گردوں کو فوری سزائیں دینے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا تھا اس میں آصف علی زرداری نے جو مثبت کردار ادا کیا تھا اس پر میں نے ان کی تعریف کی تھی اور ایک خط بھی انہیں لکھا تھا۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے انٹرویو میں جس نوٹ کی بات کی تھی ،وہ نوٹ یقیناً میرا ہے، میں نے یہ خط ملٹری کورٹس پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر لکھا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ڈیڈ لاک کو توڑنے میں سابق صدر آصف علی زر داری نے اہم کردار ادا کیا تھا، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام پر آئینی ترمیم کی حمایت سے انکارکیا تھا۔
میں نے اس کے بعد پریس کانفرنس میں بھی آصف علی زرداری کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات خفیہ نہیں کہ یہ نوٹ میرے ہی ہاتھ سے لکھا گیا ہے، اس خط کو آصف علی زرداری کی فوج مخالف تقریر سے منسوب کرنا جھوٹ اور بددیانتی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے فوج مخالف بیان پر میں نے سب سے پہلے رد عمل دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.