لیبیامیں نیٹوکارروائی کے دوران کیمرون اورسارکوزی نے غیرذمہ داری کا مظاہر ہ کیا،امریکی صدرکی تنقید
ہفتہ 12 مارچ 2016 19:42
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء)امریکی صدر باراک اوبامانے کہاہے کہ معمر قذافی کے دور میں لیبیا میں نیٹو کی فوجی مداخلت کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی توجہ اصل مقصد سے ہٹ گئی تھی جبکہ فرانسیسی صدر سارکوزی اپنے ملک کی تشہیر کرنا چاہتے تھے،امریکی صدر اوباما نے یہ بات جریدے دا اٹلانٹک کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہی ۔
اس سوال کے جواب میں کہ لیبیا میں یا لیبیا کے حوالے سے غلطی کہاں پر ہوئی، باراک اوباما نے کہاکہ تنقید کی جگہ تو موجود ہے۔(جاری ہے)
اس لیے کہ لیبیا کے بارے میں اس ملک سے جغرافیائی طور پر قریب ہونے کے باعث مجھے یورپی ملکوں پر بہت اعتماد تھا۔امریکی صدر نے کہاکہ لیبیا میں فوجی آپریشن کے فوراً بعد ڈیوڈ کیمرون نے اس طرف توجہ دینا بند کر دی تھی، ان کا دھیان بٹ کر کئی دوسری باتوں کی طرف لگ گیا تھا۔
فرانس کے کردار کے بارے میں صدر اوباما نے کہاکہ اس فضائی مہم کے دوران صدر سارکوزی فرانسیسی طیاروں کی پروازوں کا ڈھول پیٹنا چاہتے تھے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ تب تک ہم نے لیبیا کے پورے فضائی دفاعی نظام کا صفایا کر دیا تھا اور اس آپریشن کے لیے ہر طرح کا انفراسٹرکچر بھی مہیا کر چکے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.