ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ شائقین کی اکثریت نے پاکستان کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 23:09

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ شائقین کی اکثریت نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ شائقین کی اکثریت نے پاکستان کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ شائقین میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ شائقین کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی تصاویر کیساتھ اپنے ملک کے لوگو کو لگانے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سہولت نے 2 ہی روز میں دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والے کرکٹ شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس موقع پر مقوضہ کشمیر کے کرکٹ شائقین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ مقوضہ کشمیر کے کرکٹ شائقین بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ شائقین کی اکثریت پاکستان کی حمایت کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فیس بک کا استعمال کرنے والے کرکٹ شائقین میں 90 فیصد نے اپنی تصاویر کیساتھ پاکستان کا لوگو لگا کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔