ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتا ،ساتھی کرکٹرز کے ساتھ سالہا سال ڈریسنگ روم شیئر کیا ہے اب ان کیخلاف کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے کوئی نیا تنازع کھڑا ہو،ٹیسٹ کر کٹر یونس خان
پیر 14 مارچ 2016 13:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) ایشیا کپ میں شکست کی وجوہات جاننے والی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل یونس خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساتھی کرکٹرز کیخلاف ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے بدمزگی ہو۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے یہ کہہ کر کمیٹی اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی کہ وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سے قبل اپنے ساتھیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ سالہا سال ڈریسنگ روم شیئر کیا ہے اب ان کیخلاف کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے کوئی نیا تنازع کھڑا ہو۔ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے اعلان پر سابق کپتان یونس خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاہور میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں شرکت نہیں کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.