انتفاضہ القدس کے5 ماہ میں 34 صہیونی ہلاک، 342 زخمی ہوئے، رپورٹ
پیر 14 مارچ 2016 14:24
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسرائیلی میڈیا نے فلسطین میں پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں فلسطینیوں کے حملوں میں اسرائیل کے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اخباری رپورٹس کے مطابق 5ماہ میں فلسطینیوں کے حملوں میں 34 یہودی ہلاک اور 342 زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی اشاعت میں بتایا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کے دوران 34یہودی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 342زخمی ہیں۔
ان میں 37 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 8 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جبکہ 230 کو درمیانی اور معمولی درجے کے درمیان زخم آئے، 115 یہودی خوف اور دہشت کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر 74 حملے گاڑیوں تلے کچلنے کیلئے گئے۔ فائرنگ کے 71 واقعات پیش آئے، 1400 بار پتھراؤ کیا گیا اور 168 مرتبہ دیسی ساختہ دستی بم استعمال ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے 1300 مزاحمتی کارروائیاں غرب اردن میں کی گئی ہیں جبکہ بیت المقدس میں 360 مزاحمتی کارروائیاں رپورٹ ہوئیں۔ ان کے علاوہ تل ابیب میں چار، رعنانا میں تین، بتاح تکفا، الرملہ میں دو، العفولہ، نتانیا، ریشون لتسیون، مودیعین، بیت شمیس، عسقلان، رھط اور بئر سبع میں ایک ایک کارروائی درج کی گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.