چیئر پرسن بی آئی ایس پی کا لندن میں پیس فیسٹول سے خطاب
پیر 14 مارچ 2016 15:27
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے لندن میں سٹی ہال میں پیس فیسٹول میں شرکت کی۔ انہیں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سٹیفن ٹمزکے ہمراہ بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا انعقاد مشہور سندھی شاعر اور بزرگ، شاہ عبدالطیف بٹھائی کی شاعری اور صوفی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے کیا گیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ امن، رواداری اور خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے لطیف سرکار کا پیغام عالمگیر نوعیت کا حامل تھا۔ ان کے مطابق شاہ لطیف کا یہ پیغام دور حاضر کیلئے نہایت موزوں ہے جہاں دہشت گردی اور عدم برداشت نے خوشحالی کی فضاء کو آلودہ کردیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے حقیقی معنوں میں ایک ترقی پسند معاشرے کے حصول کیلئے جغرافیائی، ثقافتی ، مذہبی اور سیاسی سطح پر اس پیغام کو پھیلانے پر زور دیا۔
انہوں نے اس حوالے سے بیرون ملک اور بین الصوبائی سطح پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان کے صوفی سلسلے کو ان سے منسلک کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے شاہ لطیفبٹھائی کے خواتین کو با اختیار بنانے کے پیغام کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایہ کہ کس طر ح سے شاہ عبدالطیف بٹھائی نے ماروی، مومل، سورتھ، سسی، نوری، سوہنی اور لیلی جیسی خواتین کی جرات مند زندگیوں کو شاہ جو رسالو میں صوفی شاعری کے ذریعے اپنے فلسفہ کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی وہ خواتین کو مالی معاونت، پروگرام میں ان کی شمولیت ، انہیں بااختیاری اورعزت نفس فراہم کرتے ہوئے شاہ لطیفبٹھائی کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام خصوصا پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پیس فیسٹول میں شرکت کے علاوہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گی جہاں وہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز (آئی ایس ایس )میں گول میز کانفرنس میں حصہ لیں گی۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.