آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سخت آزمائش کل بدھ سے شروع ہوگی
منگل 15 مارچ 2016 12:58
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سخت آزمائش کل بدھ سے شروع ہوگی اور اس کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 سے قبل لگاتار دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کو ہرا چکی ہے جن میں حالیہ ایشیا کپ میں جیت بھی شامل ہے اور اس شاندار کارکردگی کو دوہرانے کیلئے اس کے حوصلے بہت بلند ہیں۔
بنگلہ دیشی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ناقابل شکست رہی ہے اور اس نے ہالینڈ اور عمان کو شکست دی ‘ آئرلینڈ کے خلاف میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔پاکستانی ٹیم 2009 میں ورلڈ ٹی 20 جیت چکی ہے تاہم اس کے بعد سے اپنے پسندیدہ فارمیٹ پر اس کی گرفت کمزور پڑ چکی ہے۔(جاری ہے)
2010 اور 2012 میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی لیکن دو سال پہلے بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 میں وہ سیمی فائنل میں بھی نہ پہنچ سکی۔
کپتان شاہد آفریدی اپنے بیانات کی وجہ سے اس وقت یقینا شہ سرخیوں میں ہیں لیکن کارکردگی کے لحاظ سے وہ اپنے کریئر کے اختتامی موڑ پر مشکل میں گھرے ہوئے ہیں۔ایشیا کپ کے بعد سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پہلی ہی گیند پر آوٴٹ ہونے کے بعد بولنگ میں چار اوورز میں 40 رنز دے ڈالے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.