ای ایس پی این کرک انفو ایوارڈز،ولیمسن اور سٹورٹ براڈ نے بالترتیب بہترین ٹیسٹ بلے باز اور باؤلر ایوارڈ جیت لیا، ڈی ویلیئرز ون ڈے کے بہترین بلے باز اور ساؤتھی باؤلر قرار پائے،میک کولم نے کیپٹن آف دی ایئر ٹائٹل اپنے نام کیا، مستفیض الرحمان ڈیبیوٹینٹ آف دی ایئر ٹائٹل کے حقدار ٹھہرے
منگل 15 مارچ 2016 16:19
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے سال 2015ء میں تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں کین ولیمسن اور سٹورٹ براڈ نے بالترتیب بہترین بلے باز اور باؤلر کا ایوارڈ جیت لیا۔ ون ڈے کرکٹ میں بہترین بلے باز کا ایوارڈ اے بی ڈی ویلیئرز اور بہترین باؤلر کا ایوارڈ ٹم ساؤتھی کے نام رہا۔
برینڈن میک کولم کپٹن آف دی ایئر ٹائٹل لے اڑے۔ مستفیض الرحمان کو ڈیبیوٹینٹ آف دی ایئر ٹائٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کرکٹ انفو کی طرف سے اعلان کردہ ایوارڈز میں کیوی بلے باز ولیمسن کو سری لنکا کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں 242 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر ایوارڈ دیا گیا جبکہ سٹورٹ براڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں 15 رنز کے عوض 8 وکٹیں لینے پر بہترین باؤلر ایوارڈ سے نوازا گیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.