ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں سنیل نارائن کی کمی شدت سے محسوس کریں گے،ڈیوائن براوو
منگل 15 مارچ 2016 18:17
ممبئی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کہا ہے کہ سنیل نارائن ورلڈ کلاس باؤلر ہیں، ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ان کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔ نارائن نے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے پیش نظر ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں براوو نے کہا کہ میچ میں ان کے چار اوورز بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ان کا ٹیم کے ساتھ نہ ہونا بڑا نقصان ہے تاہم میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اتنی ہی مضبوط ہے جتنی 2012ء میں تھی، چار برس جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن چکا تمام تر توجہ رواں ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، ہماری ٹیم کے جیت کے بھی اتنے ہی چانس ہیں جتنے دوسری ٹیموں کے، بلاشبہ ٹیم کو چند اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں لیکن اس کے باوجود متوازن سکواڈ ہے اور انگلینڈ کو ابتدائی میچ میں شکست دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.