بیلجیئم ؛ برسلز میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ حملہ آور ہلاک‘پولیس کو دوافرادکی تلاش
میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 10:02
برسلز(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی فورسز کے ایک چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس حکام دو مشتبہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں چھاپے کے دوران فائرنگ سے کم سے کم چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے برسلز کے مضافاتی علاقوں کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا ہے۔سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس کا یہ چھاپے گذشتہ برس پیرس میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کی ایک کڑی ہے۔ پیرس میں شدت پسندوں کے حملے میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بیلجیئم میں پولیس حکام شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو چھت پر سے فرار ہوئے ہیں۔
استغاثہ کے ترجمان نے بتایا کہ سہ پہر کو کی گئی ریڈ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی۔برسلز میں مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے اور فضا میں ہیلی کاپٹر بھی پرواز کر رہے ہیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برسلز میں پولیس کے چھاپے میں فرانسیسی پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں ملوث اکثر شدت پسندوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور زیادہ تر مشتبہ افراد یا تو حملوں کے دوران ہلاک ہوگئے اور بعض پولیس کی ریڈ میں مارے گئے۔لیکن دو مشتبہ افراد صلاح عبداسلام اور محمد عبرانی تاحال مفرور ہیں۔پیرس میں حملوں کی تحقیقات کے بعد سے بیلجیئم میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور8 افراد حراست میں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.