کچھی کینال تعمیر منصوبہ کے ٹھیکے کیلئے ٹینڈر دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ ، پی سی ون ری شیڈول کیا جائیگا
بدھ 16 مارچ 2016 16:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے دوستوں کو نوازنے کیلئے کچھی کینال تعمیر منصوبہ کے ٹھیکے کیلئے ٹینڈر دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، منصوبہ کا پی سی ون ری شیڈول کیا جائیگا ۔ قومی خزانہ سے اربوں کا یہ ٹھیکہ نواز شریف کے ایک دوست کی کمپنی کو دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، کچھی کنال منصوبہ مشرف دور میں شروع ہوا تھا، تفصیلات کے مطابق حکومت نے کچھی کینال منصوبے کے کنٹریکٹرز ڈی بلوچ کنسٹرکشن کمپنی سے کنٹریکٹ کینسل کر کے قریبی دوست کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
102 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا کچھی کینال منصوبہ گزشتہ 12 سال سے زیر تعمیر ہے اور کنٹریکٹرز کی تبدیلی سے مزید تاخیر ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشرف دور میں شروع ہونے والا منصوبہ کچھی کینال تاحال مکمل نہ کیا جا سکا اور اس منصوبے کے لئے 53 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ منصوبہ پر تاحال 40 فیصد کام مکمل کیا جا سکا ہے حکومت نے کچھی کینال منصوبے کے کنٹریکٹرز ڈی بلوچ کنسٹرکشن کمپنی سے کنٹری کٹ کینسل کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے قریبی دوست کنٹریکٹرز کو نوازنے کے لئے کچھی کینال منصوبہ کا کنٹریکٹ کینسل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کچھی کینال کے ذریعے صوبہ بلوچستان کے علاقوں کو آبی وسائل جیسا کیا جانا تھا جبکہ سال 2003 سے شروع ہونے والا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا اور اس حوالے سے حکومت نے ٹھیکیدار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.