پنجاب میں گزشتہ سال تقریباً 2لاکھ 20ہزار 380 ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی کاشت کی گئی
76ہزار 820ٹن پیداوار حاصل ہوئی
بدھ 16 مارچ 2016 20:45
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پنجاب میں گزشتہ سال تقریباً 2لاکھ 20ہزار 380 ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی کاشت کی گئی جس سے 76ہزار 820ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔ مونگ پھلی کے زیر کاشت کل رقبہ کا 92 فیصد پنجاب، 7 فیصد صوبہ سرحد اور ایک فیصد صوبہ سندھ میں کاشت ہوتا ہے۔ پنجاب میں زیر کاشت رقبہ کا 87 فیصد راولپنڈی ڈویژن میں ہے جو کہ چکوال، اٹک، جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع پر مشتمل ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ مونگ پھلی کی کاشت مارچ کے آخری ہفتہ سے اپریل کے پہلے پندھواڑے تک مکمل کریں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی بروقت کاشت کر کے پیداوار میں اضافہ کریں اور ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنائیں۔ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقدا ٓور فصل ہے اور اس کے بیج میں 56 فیصد تک اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 30فیصد تک لحمیات پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نہایت موزوں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.