پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے کی ضر ورت ہے ،تر کمانستان ،پاکستان بین الحکومتی کمیشن کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں، دونوں برادر اسلا می ممالک مابین فعال پارلیمانی سفارت کاری کو فرو غ دیاجائے
سپیکر قومی اسمبلی کی تر کمانستان کے صد ر سے ملا قات میں گفتگو
بدھ 16 مارچ 2016 22:00
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکمانستان کے ساتھ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے کی ضر ورت پر زوردیتے ہوئے تر کمانستان ،پاکستان انٹر گورنمنٹ کمیشن کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں برادر اسلا می ممالک کے مابین فعال پارلیمانی سفارت کاری کو فرو غ دیاجائے سپیکر نے علا قائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ریلوے ،روڈ اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تر کمانستان کے صدر قربان علی محمد وف اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملا قات ہوئی ۔(جاری ہے)
ملا قات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملا قات میں دو طر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تر کمانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان تر کمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزیدوسعت دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تر کمانستان کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات موجودہے جو مذہب اخوت اور مشتر کہ ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں ۔سپیکر نے تاپی گیس پائپ لا ئن منصوبے میں تر کمانستان کی طر ف سے سہولت کی فر اہمی اور قربان علی محمد وف کے علا قائی روابط کو فروغ دینے کے ویژن کو سر اہا ۔انہوں نے توانائی اور تجارت کے شعبوں میں دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے کی ضر ورت پر زور دیا ۔انہوں نے تر کمانستان ،پاکستان انٹر گورنمنٹ کمیشن کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔سپیکر نے دونوں برادر اسلا می ممالک کے مابین فعال پارلیمانی سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا ۔سپیکر نے علا قائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ریلوے ،روڈ اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ جبکہ تر کمانستان کے صدرقربان علی بردی محمد وف نے کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عز م ہے اور ان کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور تر کمانستان کے مابین باہمی تعاون سے خطے میں تر قی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سر اہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور تر کمانستان کا کردار خطے میں امن وسلا متی کے قیام کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فر وغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلو ں کی ضر ورت پر بھی زور دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.