ہمارے دروازے بات چیت کیلئے پہلے بھی کھلے تھے، اب بھی کھلے ہیں، باہر بیٹھے لوگ آئیں بات چیت کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کی سرزمین پر آکر سیاست کریں وہ قوم پرستی کی سیاست کریں یا وفاق کی سیاست کریں اگر عوام انہیں مینڈیٹ دیں گے تو ہم اس کا احترام کریں گے اس وقت عوام کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ ہے لہذا انہیں چاہئے کہ وہ ہمارے مینڈیٹ کا احترام کریں ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،ثناء اﷲ زہری کی شیخ زید ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت
جمعرات 17 مارچ 2016 22:42
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے بات چیت کیلئے پہلے بھی کھلے تھے اور اب بھی کھلے ہیں باہر بیٹھے لوگ آئیں اور بات چیت کریں، بلوچستان کی سرزمین پر آکر سیاست کریں وہ قوم پرستی کی سیاست کریں یا وفاق کی سیاست کریں اگر عوام انہیں مینڈیٹ دیں گے تو ہم اس کا احترام کریں گے۔
اس وقت عوام کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ ہے لہذا انہیں چاہئے کہ وہ ہمارے مینڈیٹ کا احترام کریں ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گاان خیالات کا اظہارا نہوں نے شیخ زید ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں اور میڈیا کے ذریعے باہر بیٹھے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور بات چیت کریں اور بلوچستان کی سرزمین سے پاکستان کی سیاست کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.