لاہور کے بعد شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں بھی ماڈل ریڑھیاں ریڑھی بانوں کو دینے کا عمل شروع
لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام ماڈل ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرے‘ کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل
جمعہ 18 مارچ 2016 16:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ ضلع لاہور کے بعد ضلع شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور ضلع قصور میں بھی صاف ستھری غذا کی فراہمی اور بازاروں کی خوبصورتی کے لیے ماڈل ریڑھیاں ریڑھی بانوں کو دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کی زیر صدارت ماڈل ریڑھیوں کے حوالے سے اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سمیت دیگر اضلاع کے اے ڈی سی ز، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران، لاہور کے ٹی ایم اوز اور اخوت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں دوسرے مرحلے میں گلشن راوی، شاہدرہ ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں ماڈل ریڑھیوں کے لیے اخوت ، متعلقہ ٹی ایم ایز کے ساتھ مل کر ریڑھی بانوں کا سروے کر رہا ہے۔(جاری ہے)
رواں ماہ میں ہی ان علاقوں میں ماڈل ریڑھیاں دی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام ماڈل ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان ماڈل ریڑھیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ضرور چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ریڑھیوں کے حوالے سے فیڈ بیک نہایت مثبت رہا ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدلله خان سنبل نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ لاہور میں ماڈل ریڑھیوں کا کامیاب ماڈل پراجیکٹ پنجاب کی دیگر دو ڈویژنز ملتان اور راولپنڈی کو بھی دیا جا رہا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.