ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین کا سب سے بڑا مقابلہ آج ، کھلاڑیوں کی گرج چمک کیساتھ بارش برسنے کا بھی امکان
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:21
کولکتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی 20کے سپر ٹین کا سب سے بڑا مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،جس میں کھلاڑیوں کی گرج چمک کے ساتھ ،بارش برسنے کا بھی امکان ہے۔ میچ میں بڑی تعداد میں فلمی ستاروں اور سیاسی شخصیات کے باعث سکیورٹی انتظامات مزید سخت ، پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے دستے موجود ڈیوٹی دینگے ،سٹیڈیمز اور گردونواح کی عمارتوں میں شارپ شوٹرز بھی تعینات ہونگے۔
گرین شرٹس تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ، دھونی الیون ایونٹ کی پہلی شکست کو بھول کر فتح کے ساتھ ہوم کراؤڈ کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے پرامید ۔ٹی ٹوئنٹی کا میگا ایونٹ کے میگا مقابلے میں آج شام ساڑھے 7بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،جس کے باعث کولکتا کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں آج تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہوگی۔(جاری ہے)
روایتی حریفوں میں ایک جان اسٹرونگ بیٹنگ ہے ،جس میں روہیت شرما ،ویرات کوہلی ،شیکھر دھون،سریش رائنا،یوراج اور دھونی شامل ہیں،بھارت کی مضبوط بیٹنگ چٹان میں شگاف ڈالنے کیلئے گرین شرٹ کے پاس محمد عامر ،وہاب ریاض ،محمد عرفان اور شاہد آفریدی جیسے بالنگ کے ہتھیار ہیں۔
پاکستان کی ایونٹ کے پہلے میچ میں کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کہا جارہا ہے کہ حریف کتنے ہی رنز بنالیں پھر بھی گرین شرٹ کے بیٹسمین اپنا رنگ جمائیں گے ،دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے بڑے مقابلے میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے ہر کھلاڑی بھرپور تیاریاں کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.