سازش کے تحت ملک کو دلدل میں دھکیلاجارہا ہے‘ عوام کو معاشی مشکلات میں الجھا کرقومی دولت سمیٹی جارہی ہے

مشرف کا باہر جانا سول و ملٹری قیادت کا معاملہ ہے،عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) بلوچستان کے سابق وزیر اعلی عبد المالک بلوچ کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ملک سے باہر جانا سول اور ملٹری قیادت کا معاملہ ہے،ان کا جانا ٹھیک نہیں،ڈھائی سال تک وزیراعلی رہا لیکن کوئی خفیہ فنڈ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

کراچی بار ایسوسی سے خطاب میں سابق وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ کا کہناتھا کہکسی کی ایک کپ چائے بھی نہیں پی، آج ملک کو سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں،ہمیں چاہیے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کریں،وفاقی حکومت کو بھی اپنی حکمت عملی بدلنے کی ضرورت ہے۔سابق ویزاعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اغوا برائے تاوان میں 73 کے قریب گینگ ملوث تھے،سابق کور کمانڈر ناصر جنجوعہ کے تعاون سے بھی مسائل حل کیے۔

متعلقہ عنوان :