حکومت کو جلاؤ گھیراؤ میں الجھانے کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کرنے دی جائے‘ رانا ثنا اﷲ خان
(ن) سے کڑا احتساب کسی نہیں بھگتا، ٹارچر سیل برداشت کئے لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا‘ وزیر قانون
اتوار 20 مارچ 2016 16:27
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت کو جلاؤ گھیراؤ میں الجھانے کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کرنے دی جائے ،مسلم لیگ (ن) سے کڑا احتساب کسی نہیں بھگتا، ہم نے ٹارچر سیل بھی برداشت کئے، لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا ، مشرف کے معاملے پر عدالت کا فیصلہ موجود ہے ،یوم پاکستان پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔
ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اﷲ خان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیاہے ۔ اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ، صرف خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے واویلا کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے احتساب کے نام پر ٹارچر سیل بھی برداشت کئے لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا، ناقدین ہمیں جلا ؤگھیرا ؤمیں نہ الجھائیں بلکہ ملک وقوم کی خدمت کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے اپنے صوبے میں کونسے منصوبے مکمل کئے ہیں ، سندھ والے بھی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں اور ہم بھی اپنی کارکردگی سامنے لاتے ہیں او رپھر فیصلہ عوام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کام ہی رکاوٹیں ڈالنا ہے لیکن سازشیں کرنے والے ناکام رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.