محتسب پنجاب نے میٹرک کی 29طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچا لیا،رولنمبر سلپس جاری
ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلزہائی سکول کوٹ محمود اورکلرک نے لاہوربورڈ آفس میں ہی رولنمبر سلپس بلاک کروا دیں بچیاں تیاری کی بجائے والدین کے ہمراہ محض رولنمبر سلپس کیلئے مختلف دفاتر میں دھکے کھاتی رہیں‘محتسب پنجاب
پیر 21 مارچ 2016 18:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) محتسب پنجاب جاوید محمودکی بر وقت مداخلت اور سیکریٹری محتسب پنجا ب ممتاز حسین زاہدکی کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ محمود ، شرقپور شریف کی 29طالبات کو ایک دن کے اندر ہی لاہور بورڈ کی جانب سے نویں جماعت کے امتحان کیلئے رولنمبر سلپس جاری کردی گئیں اور طالبا ت کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچا لیا گیا ۔
محتسب پنجاب نے چیئرمین لاہور بورڈ اور ڈی سی او شیخوپورہ کو حکم دیا ہے کہ وہ علیحدہ علیحدہ انکوائری کرکے سنگین بدعنوانی کے مرتکب افراد کی ذمہ داری کا تعین اورتادیبی کاروائی کرکے پندرہ دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ محمود ،شرقپورشریف ضلع شیخوپورہ کی 29طالبات اور ان کے والدین نے محتسب پنجاب کے روبرو پیش ہوکر درخواست پیش کی کہ ان کا ریگولرطالبات کے طور پر داخلہ سکول کی وساطت سے بھیجا گیا تھا ، اس مقصد کیلئے انہوں نے تمام واجبات بھی جمع کروائے تھے اور بورڈ نے رجسٹریشن بھی کررکھی ہے لیکن سکول کے کلرک محمد ریاض اور ہیڈ مسٹریس نے بورڈ آفس رابطہ کرے ان کی رولنمبر سلپس بلاک کروا دی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.