وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
پیر 21 مارچ 2016 20:20
کراچی ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے،مسودہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو بھجوا دیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے افسر نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء“ کو بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈرافٹ بل پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دستخط کر دیئے ہیں اور بل محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو بھجوا دیا گیا ہے جو اس کے قانونی تقاضوں اور دیگر امور کا جائزہ رہا ہے اس کے بعد بل کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
فوڈ اتھارٹی کے اسٹرکچر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ وزیر خوراک سندھ کواتھارٹی کا چیئرمین بنایا جائے ، اس کے علاوہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس تمام انتظامی معاملات کو سنبھالنے کا اختیار ہو، اس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوگا جبکہ سندھ کے دیگر ڈویژنز لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد میں اس کے ریجنل دفاتر قائم کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.