وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،چےئرمین این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ
کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم ضروری ہے:شہبازشریف کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت،کمیٹی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کیساتھ مل بیٹھ کر تجاویز کا جائز ہ لے گی تربیت یافتہ ہیومن ریسور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 21 مارچ 2016 22:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اجلاس منعقد ہوا، جس میں قدرتی آفات سے موثر انداز سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیاگیا۔ چےئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل اصغر نوازنے مختلف تجاویز اوراقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصانات کوکم سے کم سطح پر رکھنے کیلئے پیشگی اورموثر اقدامات ضروری ہیں ۔
ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں پروفیشنل انداز سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم ضروری ہے ۔ متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی بھی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ ہیومن ریسور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروانشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مابین موثر کو آرڈینیشن ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے ساتھ مل بیٹھ کرتمام تجاویز کا جائزہ لے ۔صوبائی وزراء، بلال یاسین،یاور زمان،سینئر ممبر بور ڈآف ریونیو،سیکرٹری آبپاشی اورڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.