سکولوں میں درسی کتب کی ترسیل اب نہ ہو سکی مسلم باغ گرلز میں درسی عمل جلد شروع کیا جائے ،پشتون ایس ایف

پیر 21 مارچ 2016 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) سکولوں میں درسی کتب کی ترسیل اب نہ ہو سکی مسلم باغ گرلز میں درسی عمل جلد شروع کیا جائے فیڈریشن پشتونخواوطن کے باسیوں کے مصنوعی نظریات سے بچائے گی سیاسی و شعوری بنیادوں پر پشتون قوم کی ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ ‘ جنرل سیکرٹری اخلاق بازئی ‘ فرید کاکڑ ‘ حاجی عبدالقیوم ‘ سرور ترین ‘ ناصر میانی ‘ جبارکاکڑ ‘ عبدالجباردرانی ‘ امان اﷲ اور شیخ انعام نے ڈگری کالج مسلم باغ میں ’’پوھہ رنڑا دہ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے پہلے راغہ باکلزئی کے مقام پر صوبائی قیادت کا استقبال کیا گیا بعد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی قائدین نے کہا کہ فیڈریشن کی تعلیمی مہم سے صرف اور صرف پشتونخواوطن اور پشتون قوم کے بہتر مستقبل کیلئے شروع کیا ہے ہمارا عزم ہے کہ ہم پشتون قوم علمی ‘ سیاسی ‘ فکری و شعوری طورپر ہر قسم کے چیلنجز کیلئے تیار کریں اور تعلیمی اداروں کی فلاح کیلئے ہر سطح تک آواز پہنچائیں انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ 21 دن گزرنے کے باوجود مسلم باغ گرلز کالج نہیں کھل سکا ہم سیکرٹری تعلیم کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسلم باغ گرلز کالج کو جلد کھولا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔