اداکارہ رانی مکھرجی 38برس کی ہو گئیں
رانی نے بالی ووڈ میں ڈیبیو 1997 کی فلم ”راجا کی آئے گی بارات“ سے کیا
منگل 22 مارچ 2016 11:29
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی 38برس کی ہو گئیں-رانی مکھر جی بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراوٴں میں سے ایک مانی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔رانی نے بالی ووڈ میں ڈیبیو 1997 کی فلم ”راجا کی آئے گی بارات“ سے کیا۔اس فلم کے بعد رانی مکھرجی کو متعدد فلموں کی آفرز ہوئیں۔
انہیں بالی ووڈ ہدایت کاروں کی پسندیدہ ہیروئین بھی مانا جاتا تھا۔(جاری ہے)
ان کی کامیاب فلموں میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’غلام‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’بلیک‘، ’پہیلی‘ وغیرہ شامل ہیں۔رانی مکھرجی 2014 میں اپنے قریبی دوست اور ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔واضح رہے کہ رانی کے ہاں گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ادیرا رکھا گیا۔
رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے ایک زمانے میں بہت قریبی دوست تھیں تاہم دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات کے باعث ان کی دوستی ختم ہوگئی۔رانی مکھرجی اور پریتی زنٹا قریبی سہیلیاں ہونے کے ساتھ ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ’ویر زارا‘ اور ’چوری چوری چپکے چپکے‘ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.