پاکستان کے عالمی مارکیٹ میں اہم کردار کو تسلیم کرانے کیلئے اعلیٰ تعلیم کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی سے گفتگو
جمعرات 24 مارچ 2016 17:16
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عالمی مارکیٹ میں اہم کردار کو تسلیم کرانے کیلئے اعلیٰ تعلیم کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اولین ترجیح ہونی چاہئے اور پاکستان مستقبل قریب میں عالمی مارکیٹ میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ سرتاج عزیز نے قومی اور بین الاقوامی سطح میں اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کی تعریف کی اور امید کی کہ مستقبل قریب میں اسلامی یونیورسٹی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے یونیورسٹی کے معاملات پر ریکٹرجامعہ سے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنے تعلیمی پروگراموں کو وسیع کرنے اور جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے پر کام کرے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت پاکستان اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور اس میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے اوراعلیٰ تعلیم کے خواب کوپورا کرنے میں موجودہ حکومت گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ ڈاکٹر معصوم نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی یونیورسٹی کی خدمات اور کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ جامعہ کو بہترین اساتذہ ، دانشوروں اور محقیقین کی خدمات حاصل ہیں۔ ریکٹر جامعہ نے پاکستان کی قومی ترقی میں اسلامی یونیورسٹی کے کردار اور یونیورسٹی کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی یونیورسٹی اسلامی تعلیمات سے مزین پرامن ہنر مند پیشہ ور افراد پیداکر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.