وزارت قومی صحت نے آئندہ بجٹ 2016-17 میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیجوا دیں
جمعہ 25 مارچ 2016 16:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) وزارت قومی صحت نے آئیندہ بجٹ 2016-17 میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں۔ یہ شفارشات وزارت قومی صحت کی طرف سے بنائے گئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ جس میں ایف بی آر، انٹرنیشنل یونین،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، ورلڈ بنک اور ٹوبیکو کنٹرول سیل کے ماہرین شامل تھے، نے مرتب کیں۔
سفارشات میں (Lower Slab) سگریٹ کے پیکٹ پر 44 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی ہے۔(جاری ہے)
سفارشات میں صدر پاکستان، صدر آزاد جموں و کشمیر، صوبوں کے گورنرز اور ان کے خاندان اور مہمانوں کو سگریٹ پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔ٹوبیکو کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 2 فیصد تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج معالجے کے لیے پرائم منسٹرز نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ ان سفارشات پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں 13.2 فیصد سموکرز میں کمی ہو گی جبکہ سگریٹ سے حاصل ہونے والے ٹیکس میں تقریباً 40 ارب روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ساڑھے6 لاکھ افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکتا ہے اور تقریباً 25 لاکھ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کے آغاز سے روکا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.