پی سی بی کا شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 21:52

پی سی بی کا شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے بند ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) پی سی بی نے شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم فیصلے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے 28 مارچ کو پی سی بی کا اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ جبکہ ٹیم کی ناقص اور شرمناک کارگردگی پر کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔