وزیر خارجہ نہ ہونے سے ملک اس وقت خارجہ پالیسی کے بغیر چل رہا ہے ، بلاول بھٹو زرداری
نواز شریف اور عمران خان دہشتگردوں سے مزاکرات چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کوملک کا امن تباہ کرنے والے ان دہشتگردوں پر اعتماد نہیں اس لیے ہم دہشت گردوں سے مزاکرات کے حق میں نہیں ہے ، وکلاء اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت
اتوار 27 مارچ 2016 21:52
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے ملک اس وقت خارجہ پالیسی کے بغیر چل رہا ہے ،نواز شریف اور عمران خان دہشتگردوں سے مزاکرات چاہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کوملک کا امن تباہ کرنے والے ان دہشتگردوں پر اعتماد نہیں اس لیے ہم دہشت گردوں سے مزاکرات کے حق میں نہیں ہے پیپلز پارٹی کے رہنماء و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے صدر میاں نوازش علی پیزادہ کی رہائشگاہ میں وکلاء اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ایک متنازعہ شخصیت ہے انہوں بطور چیف جسٹس ہماری حکومت کے خلاف ہر روز سوموٹو لیتے رہے اور ایک خط نہ لکھنے پر انہوں نے ہمارے منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دیدیا اور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیاکے حامی ہیاور ان کی آزادی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جانوں کی قربانیاں دی 1973 ء میں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا اور عدلیہ نے ان کو بے گناہ پھانسی دیدی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بیرون ملک دوروں کو زیادہ وقت دیتے ہے اور پارلیمنٹ کو وقت نہیں دیتے پنجاب صرف تخت لاہور تک نہیں ہے جنوبی پنجاب بھی پنجاب کاحصہ ہے اور پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی کام ہونے چاہیے اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.