ورلڈ ٹی ٹونٹی،بھارت نے آسٹریلیا کو شکت دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اتوار 27 مارچ 2016 22:26
موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ کے گروپ ٹو کے اہم مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ موہالی میں کھیلے جارہے میچ میں کینگرو اوپنرز نے ٹیم کو 4.2اوورز میں 54رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد خواجہ 26رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، وارنر بھی 6بنا کر چلتے بنے جبکہ سٹیو سمتھ 2رنز بنا امپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
ایرون فنچ کی ہمت بھی 43رنز پر جواب دے گئی ، میکسویل بھی 31رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ جیمز فالکنر بھی اپنا جادو نہ جگا سکے اور 10رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے ۔ وکٹ کیپر نیول اور واٹسن نے آخری اوور میں 15رنز سکور کرکے آسٹریلیا کا سکور 160رنز تک پہنچا دیا ۔(جاری ہے)
بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 2جبکہ ایشون ، یووراج، نہرا اور بمراہ نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔
161رنزکے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنر ز نے ٹیم کو 23رنز کا سٹارٹ فراہم کیا جس کے بعد شیکھر دھون 13رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ، دوسرے اوپنر روہت شرمابھی 12رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ۔رائنا بھی 10رنز کے مہمان سوار ہوئے ۔یووراج سنگھ نے کوہلی کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 45رنز جوڑے ، یوراج 21رنز سکور کرنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ہدف کا کامیاب تعاقب کرنے کے لیے مشہور ویرات کوہلی نے کپتان دھونی کے ساتھ ملکر 31گیندوں پر 67رنز جوڑ کر بھارت کی نیا پار لگا دی ،کوہلی 82اورد ھونی 18رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ آسٹریلیا کے لیے واٹسن نے 2جبکہ کورٹنائل اور فالکنر نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اسکا سامنا ویسٹ انڈیز سے ہوگا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.