بنگلہ دیشی عدالت نے اسلام کا ریاستی مذہب کا درجہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی

ٹھوس دلائل نہ دیئے جانے پر درخواست مسترد کی گئی،عدالت/فیصلے سے مایوسی ہوئی ،سیکیولرز ازم کے حامی درخواست گزار کی گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 17:47

بنگلہ دیشی عدالت نے اسلام کا ریاستی مذہب کا درجہ ختم کرنے کی درخواست ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) بنگلادیش کی عدالت نے اسلام کا ریاستی مذہب کا درجہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق سیکیولر ازم کے حامی شخص کی جانب سے ہائیکورٹ میں اسلام کو ریاستی مذہب قرار دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بنگلادیش میں کئی مذاہب ہیں اس لئے اسلام کو ریاستی مذہب کا درجہ ختم کیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد ٹھوس دلائل نہ دیئے جانے پر درخواست مسترد کردی۔ سیکیولرز ازم کے حامی درخواست گزار سبراتا چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے تاہم دوسری جانب مذہبی جماعتوں نے درخواست خارج نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی کااعلان کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :