کالے دھن کا غلط استعمال روکنے کیلئے قانونی شکنجہ تیار کرنے کی کوششیں تیز ، بل پارلیمنٹ سے جلد منظور کرانے کا فیصلہ
بے نام بینک اکاونٹس اور پراپرٹی نہ صرف ٹیکس چوری بلکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کا بھی زریعہ ہے، بینکوں میں فرضی ناموں سے رکھا گیا پیشہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، وزیر خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کامتن
پیر 28 مارچ 2016 21:23
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء ) بے نام بینک اکاونٹس اور پراپرٹی دہشت گردوں کی فنڈنگ کا اہم ذریعہ بن گئی، کالے دھن کا مزید غلط استعمال روکنے کیلئے قانونی شکنجہ تیار کرنے کی کوششیں تیز ، پارلیمنٹ سے جلد بل پاس کرانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ، قومی اسمبلی میں پیش کردہ قانونی بل کے مطابق بے نامی بینک اکاونٹس اور پراپرٹی نہ صرف ٹیکس چوری بلکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کا بھی زریعہ ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش کردہ بل کے مطابق بینکوں میں فرضی ناموں سے رکھا گیا پیشہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے طور پر استعمال ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سے بے نامی ٹرانزیکشن بل 2016 جلد منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں پیش کردہ قانونی بل کے مطابق بے نامی بینک اکاونٹس اور پراپرٹی نہ صرف ٹیکس چوری بلکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کا بھی زریعہ ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش کردہ بل کے مطابق بینکوں میں فرضی ناموں سے رکھا گیا پیشہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ مجوزہ قانون پاس ہونے پر مجرم کو سات سال تک قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا ہوگی جبکہ بینک اکاونٹس اور جائیدار سے متعلق غلط معلومات دینے والے کو بھی پانچ سال تک قید بامشقت اور جرمانہ ہوگا۔ وفاقی حکومت بے نامی اکاونٹس میں رکھی رقوم اور اثاثے ضبط کرنے کی بھی مجاز ہوگی۔ بے نامی اکاونٹس اور جائیدار رکھنے والوں کو سزا دینے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی بھی تجویز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.