چیف ایگزیکٹو پسکو کا شام کے اوقات میں مختلف دفاترشکایات کا معائنہ
منگل 29 مارچ 2016 17:29
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی نے صارفین کو بہتر خدمات اورسہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے افغان کالونی, شاہی باغ,قصہ خوانی , کوہاٹی گیٹ , تحصیل گورگھٹری, دلہ زاک کمپلینٹ آفسز کا معائنہ کیا اورکمپلینٹ آفسز میں سہولیات کومزیدبہتربنانے کے لئے ہدایات جاری کیں․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اس موقع پر کمپلینٹ آفسز کے ضروری آئٹمز بشمول سیفٹی آلات کو چیک کیا اور اہلکاروں سے ان کی متعلق بات چیت کی ․چیف ایگزیکٹیونے ٹیکنیکل سٹاف کو لائنوں پر کام کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات اختیارکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیفٹی آلات آپ کی حفاظت کے لئے ہیں اس لئے ان کا استعمال ضرورکریں اور غیرضروری خوداعتمادی کا مظاہرہ نہ کریں․ چیف ایگزیکٹیونے واضح کیا کہ صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اور ان کے بجلی سے متعلقہ شکایات کا جلد سے جلد ازالہ ہمارا مطمع نظرہے اس لئے صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی میں سست روی اور غفلت کا سخت نوٹس لیا جائے گا ․چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ وہ آئندہ بھی کمپلینٹ آفسز کا اچانک دورہ کریں گے اس لئے وہ اپنے فرائض کو ایمانداری اورلگن سے انجام دیں ․چیف ایگزیکٹیونے ایس ای پشاورسرکل کو ہدایت کی کہ کمپلینٹ آفسز میں ٹیلی فون کی سہولت فوری طورپرفراہم کی جائے تاکہ صارفین کو شکایات کے اندراج کے لئے کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ․اسی طرح کمپلینٹ آفسز میں کرسیاں اورمیزیں فراہم کرنے کرنے کی بھی ہدایت کی ․چیف ایگزیکٹیونے کمپلینٹ آفسز میں خاص کر ٹی اینڈ پی آلات کو ہرصورت میں دستیابی اور سٹاف کی ڈیوٹی پرہروقت موجودگی کویقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.