متحدہ عرب امارات، اجمان میں حادثے کا شکار ہونے والی رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 21:50

متحدہ عرب امارات، اجمان میں حادثے کا شکار ہونے والی رہائشی عمارت مکمل ..
اجمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء)متحدہ عرب امارات، اجمان میں حادثے کا شکار ہونے والی رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب متحدہ عرب امارات کے شہر اجمان میں واقع 2 بلند و بالا رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

(جاری ہے)

ان عمارتوں میں لگنے والی آگ پر گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا تھا۔ آگ لگنے کے حادثے کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ اس حادثے کے باعث ایک عمارت مکمل طور پر تباہ جبکہ ایک عمارت کا نصف حصہ تباہ ہوا ہے۔