پاکستان علماء کونسل کا ایران کی حکومت سے بھارتی جاسوس کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا
بدھ 30 مارچ 2016 20:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کا ایران کی حکومت سے بھارتی جاسوس کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بدھ کوپاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا محمد شفیع قاسمی نے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے شہر چاہ بہار میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’راء ‘‘ کے نیٹ ورک کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرے ۔
ان رہنماؤں نے ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی جاسوس ایران سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایران سے بیٹھ کر تخریب کرنے والے بھارتی دہشتگردوں کو ایران کیحکومت کسی صورت میں فرار نہیں ہونے دینا چاہئے۔حکومت پاکستان کی طرف سے شواہد دئیے جانے کے بعد بھی اگر ایران سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا نیٹ ورک چلانے والے فرار ہوجاتے ہیں تو اس سے بہت سے شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔
ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی اور برادر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان کی سلامتی و استحکام سے کھیلنے کی کوشش کی جائے گی تو یہ کسی صورت قابل قبول نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی راء کے جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایران میں موجود نیٹ ورک اور ایرانی خفیہ ادارون اور حکومت کی لاعلمی بہت سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں ۔ایرانی حکومت کو سپہ سالار قوم جنرل راحیل شریف کی طرف سے پیش کئے گئے تحفظات کاجلد ازجلد جواب دینا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.