اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال،شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
دھرنے کے باعث ریڈزون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سروس معطل کی گئی تھی، پی ٹی اے
بدھ 30 مارچ 2016 21:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ موبائل فون کمپنیوں نے کرڑوں روپے نقصان کا دعویٰ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دینے والی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور اپنے پیاروں اور عزیز واقاراب کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطے کرنے شروع کردیے۔
موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایتپر ریڈ زون میں ہونے والے دھرنے کے باعث معطل کی گئی تھی ۔(جاری ہے)
تاہم حکومت اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سروس بحال کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس کے ٹاورز فاصلے پر ہونے کی وجہ سے جب ریڈ زون پر ضرورت کے مطابق سروس بند کی جاتی ہے تو اسلام آباد کے باقی علاقے بھی متاثر ہوتے ہیں، آئندہ موبائل کمپنیوں سے بات کر کے اس کا مداوا کیا جائے گا کہ جب ریڈ زون میں ضرورت کے تحت سروس بند کی جائے تو اسلام آباد کے باقی علاقے متاثر نہ ہوں۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش میں ریڈزون کو فوکس رکھا گیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اطراف کے علاقوں میں بھی سروس معطل کی گئی جس سے دیگر علاقوں میں موبائل سروس میں تعطل پیدا ہوا۔دوسری جانب موبائل فون کمپنیوں نے کرڑوں روپے نقصان کا دعویٰ کیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.