لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست نمٹا دی
بدھ 30 مارچ 2016 22:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے دائر درخواست کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ادویات ساز کمپنیوں اور میڈکیل اسٹورز نے ملی بھگت سے کھانسی اور بچوں کے بخار کے سیرپ سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے،جس کی قانونی منظوری نہیں لی گئی،صرف ڈرگ ایکٹ انیس سو چھہتر کی شق چھ اور بارہ کے مطابق ضرورت کے تحت قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.