بھارت کل بھوشن کو اپنا ایجنٹ تسلیم کرے یا نہ کرے وہ خود تسلیم کرچکا ہے، پاکستان
را ایجنٹ کی گرفتاری بارے پی فائیو ممالک ،یورپی یونین کے سفیروں کو آگاہ کردیا ،عالمی برادری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے
جمعرات 31 مارچ 2016 14:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن کو اپنا ایجنٹ تسلیم کرے یا نہ کرے وہ خود تسلیم کرچکا ہے، را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے پی فائیو ممالک اور یورپی یونین کے سفیروں کو آگاہ کردیا ہے، عالمی برادری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے، قوم دہشت گردی کیخلاف حکومت کے پیچھے کھڑی ہے، ایران نے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔
خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کیلئے پاکستان اور بھارت رابطے میں ہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری نہایت اہم پیشرفت ہے، پاکستان دنیا کی توجہ بھارتی سرکاری اداروں کی تخریب کاریوں کی طرف دلانا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ را کے ایجنٹ کل بھوشن یادو نے رضاکارانہ طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی برادری کیساتھ اٹھایا جائیگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.