پاکستان میں جرمن حکومت کے مالی تعاون سے محفوظ انتقال خون کی فراہمی کے لئے منصوبہ (ایس بی ٹی پی) کے دوسرے مرحلے پر دستخط
جمعہ 1 اپریل 2016 20:51
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان میں جرمن حکومت کے مالی تعاون سے محفوظ انتقال خون کی فراہمی کے لئے منصوبہ (ایس بی ٹی پی) کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت ایک کروڑ یورو کا مالی تعاون فراہم کیا جائے گا جو ملک میں علاقائی مراکز خون کی تعمیر، آلات کی فراہمی اور ہسپتال کی سطح پر مراکز خون کے انتظام و انصرام کے لئے استعمال ہوگی۔
معاہدہ پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور جرمن حکومت کی جانب سے جرمن ڈویلپمنٹ بینک(کے ایف ڈبلیو) کے کنٹری ڈائریکٹر وولف گینگ ملرز نے دستخط کئے۔ محفوظ انتقال خون کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حسن عباس ظہیر نے معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ 2010ء سے جرمن حکومت محفوظ انتقال خون کے پروگرام پر عمل درآمد کے لئے ایک کروڑ ستر لاکھ یورو کے ساتھ مالی تعاون فراہم کررہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.