پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای۔گورننس میں قابلِ تقلید کامیابیاں حاصل کی ہیں،ڈاکٹر عمر سیف
جمعہ 1 اپریل 2016 20:54
لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین اور آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای۔گورننس میں قابلِ تقلید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اپنے دورہء امریکہ کے دوران گذشتہ روز یونیورسٹی آف واشنگٹن سیاٹل اور ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عمر سیف امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں اور آئی ٹی اداروں کی دعوت پر وہاں بارہ روزہ دورے پر ہیں۔
پنجاب کے آئی ٹی پر مبنی ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے دوسرے صوبوں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک کے لئے بھی قابل ِ تقلید بن چکے ہیں جیسا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان پی آئی ٹی بی کا ای۔(جاری ہے)
ویکسی نیشن پروگرام اپنا رہا ہے جبکہ یورپی ممالک رومانیہ اور البانیہ رشوت ستانی کے خاتمے کے لئے سٹیزن فیڈ بیک سسٹم رائج کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک کے صدر نے دنیا بھر کے مندوبین کے سامنے منیلا میں پی آئی ٹی بی کی تعریف کی، برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے سربراہ اور امریکی سفیر سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات پی آئی ٹی بی کے منصوبوں کو سراہ چکے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ اس وقت پی آئی ٹی بی سرکاری محکموں میں شفافیت اورگڈ گورننس کو فروغ دینے کے لئے 236سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے ہارورڈ بزنس سکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ٹی بی کا پلان 9 پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا سٹارٹ اپ انکیوبیٹر ہے جو اب تک66سے زائد کمپنیوں کو جدید تربیت فراہم کر چکا ہے جبکہ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی انکیو بیٹرز کے قیام میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں آئی ٹی اور کاروباری تربیت کے لئے باہمی شراکت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
-
فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر،6مئی کو سماعت ہوگی
-
نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،بیرسٹر سیف
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.