اچھی وافر اور غذائیت سے بھرپور خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے،غذائی ماہرین
جمعہ 1 اپریل 2016 21:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) خوراک و غذا سے متعلق ماہرین نے کہا ہے کہ اچھی وافر اور غذائیت سے بھرپور خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ لہٰذا دنیا بھر کی حکومتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو ایسی غذا کی فراہمی یقینی بنائے جو ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کی ضمانت فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار ایک دو روزہ عالمی کانفرنس میں کیا گیا جس کا موضوع ’’پہاڑی علاقوں میں زراعت اور غذائیت‘‘ پر مبنی تھا۔
یہ کانفرنس جمعرات کو ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اور جمعہ کو ماہرین اور شرکاء کی سفارشات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔ خوراک و زراعت سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ غذائیت سے خالی خوراک بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کے لئے کئی مسائل کا باعث بنتی ہے۔(جاری ہے)
جس میں قد کی کمی، وزن کی کمی یا بھروتی یا موٹاپہ شامل ہے۔ ان مسائل سے نہ صرف خاندانی بگاڑ پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ پیچیدہ معاشرتی مسائل کا پیشہ خیمہ بھی ثابت ہوتی ہے۔
ان مسائل سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا جائے اور پہاڑوں میں بسنے والے لوگوں کی زرعی استعداد کو کیسے بڑھایا جائے تاکہ وہ جدید طریقوں کے استعمال سے زراعت کو ترقی دے سکیں اور اپنی خوراک میں غذائیت کے استعمال دوچند کر سکیں۔ یہ ان ممالک کا مشترکہ قومی مسئلہ بن کر سامنا آیا ہے جہاں عوام کو خوراک میں غذائیت کی ضروری مقدار حاصل نہیں ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، نیپال، پیرو، ایتھوپیا اور کرغستان نے پہل کر کے ان عوامل کا جائزہ لیا ہے جو خوراک و زراعت میں پسماندگی کی وجہ بنے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ اور جرمنی کے ماہرین نے بھی اس کانفرنس میں اپنے تجربات و مشاہدات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ یہ کانفرنس انٹرکوآپریشن کے زیراہتمام سوئس ڈویلپمنٹ ایجنسی اور آئی فام آرگینک کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ کانفرنس کے پہلے روز پاکستان اور غیر ملکی ماہرین نے خوراک میں غذائیت کی ضروری مقدار کی عدم دستیابی کو بچوں کی شرح اموات میں اضافے، جسمانی لاغر پن اور موٹاپے کی اصل وجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غذائیت مختلف اجناس اور پھلوں اور منرلز سے حاصل ہوتی ہے جن میں قدرتی طور پر وٹامن اے، فولک ایسڈ اور زنک کے اجرا موجود ہوتے ہیں۔ تاہم روایتی زرعی طریقوں سے نہ تو زراعت ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی خوراک کا وہ معیار اس بات پر زور دیا گیا کہ زراعت میں نئی ٹیکنالوجی کے دنوں اعلیٰ اور معیاری بیجوں کے استعمال اور کاشتکاروں کی تربیت ہی سے غذائی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ بعض پاکستانی ماہرین کا کہنا تھا کہ توانائی کے مقابلہ میں غذائیت ہمار فوری مسئلہ ہے جس پر ہماری مجموعی قومی آمدنی کا دو فیصد خرچ ہوتا ہے۔ اس موقع پر انٹر کوآپریشن کی پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر ارجمند نظامی، آئی فام آرگینک انٹرنیشنل کے ڈاکٹر مارکس، پاکستان میں ایس ڈبلیو سی کی نمائندہ بوری سٹیفنی اور دیگر ماہرین نے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.