اقلیتی رہنماء کی بلدیاتی اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کیلئے درخواست پر سماعت ،سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل پیش کرنے کی ہدایت
جمعہ 1 اپریل 2016 22:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے اقلیتی رہنماء کی بلدیاتی اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل رضوان ذکاء گل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اقلیتی نمائندوں کی نامزد گی طریقہ کار اپنایا گیا ہے ،حکومت کی جانب سے نامزد کئے جانیوالے اراکین عوامی احساسات کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔
جمہوری نظام حکومت میں ہر کسی اپنے نمائندے ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو اقلیتوں اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کیلئے قانون سازی کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کے معاملے پر عدالت عالیہ پہلے ہی فیصلہ جاری کرچکی ہے۔جس پر فاضل عدالت نے سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.