پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ شرمناک ہے ،حافظ نعیم الرحمن
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں،مطالبہ
جمعہ 1 اپریل 2016 22:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور اسے عوام دشمن اقدام قراردیا ہے ۔اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے بجائے ملسل ان کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے ۔
پیٹرول کی قیمت میں پے درپے ہوشربا اضافے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ،اشیائے صرف اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ،چند ماہ سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور عالمی سطح پر ریکارڈ کمی ہوئی مگر المیہ یہ ہے کہ اس کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا ،جو کمی کی بھی گئی وہ عالمی سطح پر ہونے والی کمی کی شرح کے مطابق نہیں تھی اب ایک مرتبہ میں قیمتوں میں پھر اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.