چین سے 2020ء تک غربت کا خاتمہ کر دیا جائے گا

غربت کے بارے میں صحیح اعدادوشمار جمع کئے جائیں ، نائب وزیر اعظم

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:40

چین سے 2020ء تک غربت کا خاتمہ کر دیا جائے گا

لان ژو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے افسران سے کہا ہے کہ چین نے اپنے حالیہ 13پنجسالہ منصوبے میں یہ پروگرام بنایا ہے کہ 2020ء تک ملک سے غربت کا خاتمہ کر دیا جائے گا اس لئے وہ غربت میں کمی کیلئے دی جانے والی رقوم میں اضافہ کریں گے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے بارے میں صحیح معلومات اور اعدادوشمار جمع کریں ، غریب لوگوں کے بارے میں شناخت واضح ہونی چاہئے اور ان کے بارے میں حاصل کردہ معلومات بالکل درست ہونی چاہئیں تا کہ حکومت بہتر طریقے سے ان کی مدد کرسکے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے چین کے صوبے گان سو کے حالیہ دورے کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئی کہی ۔ 2014ء کے اختتام تک چین میں ایک کروڑ 70لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے تھے جن کی سالانہ آمدنی 354امریکی ڈالر تھی ، چین نے اپنے حالیہ 13پنجسالہ منصوبے میں یہ پروگرام بنایا ہے کہ 2020ء تک ملک سے غربت کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :